بھٹکل 18 اکتوبر (ایس او نیوز) سوسالہ قدیم سماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم کے لئے آج پیر کومزید 44 عام ممبران کو انتظامیہ میں شامل کرایا گیا جس میں دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل تنظیم کے ممبران میں سے دس اور مسقط سے چھ ممبران بھی شامل ہیں۔
بتاتے چلیں کہ تنظیم کی سبکدوش شدہ انتظامیہ میں سے پہلے دس لوگوں کا انتخاب ہوا تھا۔ اور3 اکتوبر کو 35 اراکین کے لئے انتخابات ہوئے تھے جس میں سے 15 اراکین بلامقابلہ منتخب ہوئے اوردیگر 20 اراکین کا انتخاب الیکشن کے ذریعے ہوا تھا۔ بھٹکل کی طرح اندرون ہند اور بیرون ہند میں موجود بھٹکلی جماعتوں سے بھی تنظیم کے لئے اراکین منتخب کئے جاتے ہیں جبکہ منتخب اراکین تنظیم کے لئے مزید دس ممبران کو انتظامیہ میں شامل کراتے ہیں۔
آج انتظامیہ کی پہلی میٹنگ میں پہلے دس لوگوں کو انتظامیہ میں شامل کرانے کا عمل شروع ہوا اور انتخابات کے ذریعے آفتاب حُسین کولا، فوازسکری، ماسٹر شفیع شاہ بندری، محی الدین رکن الدین کوچوباپا، مولانا ملپا محمد شفیع قاسمی، محمد حُسین کلاگر، آدم پنمبور، امتیاز اُدیاور، جوباپو اسماعیل اور ایس جے سید ہاشم کا انتخاب عمل میں آیا۔

گلف کی سب سے بڑی اور مضبوط سمجھی جانے والی دبئی جماعت میں چونکہ جماعت کی طرف سے انتخابات منعقد نہیں کرائے گئے تھے اِس بناء پر دبئی سے دس اسی طرح مسقط سے چھ، کویت سے ایک، ینبو (سعودی عربیہ) سے ایک، ابوظبی سے ایک، بحرین سے دو، کیرالہ سے تین، اندھرا سے ایک اور ممبئی سے دو اراکین کوبھی انتظامیہ میں شامل کیا گیا۔
دبئی سے منتخب ہونے والے اراکین: رحمت اللہ راہی، خطیب شہریار، عتیق الرحمن مُنیری، خلیفہ محمد غوث، معلم طحہٰ، ڈی ایف عبدالمتین، جیلانی محتشم، کولا محمد فیاض، قاسمجی محمد یاسر اور ایس ایم افضل
مسقط سے: سعدا معظم، ایس ایم زیاد، محتشم خواجہ فوزان، رکن الدین مرتضیٰ، مصباح وصی اللہ اور دلدار مُبین
کویت سے محمد عرفان نائطے، ینبو سے ایس جے سید عبدالباسط، ابوظبی سے محیب اللہ سدی احمدا، بحرین سے سلیم رکن الدین اورمعین خلیفہ، کیرالہ سے فیاض احمد مصباح، عاطف ایس پی اور ناظم کولا، آندھرا پردیش سے رکن الدین عبداللہ، ممبئی سے مولوی قمرالزماں موٹیا اور عبدالسلام دامودی کوتنطیم کی انتظامیہ کے لئے منتخب کیا گیا۔ مجلس شوریٰ کے وینکٹاپور حلقہ سے بھی دو ممبران کوانتظامیہ میں شامل کرانا باقی تھا، یہاں سے عرفان محتشم اور سمعان رکن الدین کو چنا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 3 نومبر کو انتخابات کے ذریعے جو بیس اراکین منتخب ہوئے تھے، اُن کے نام یہ ہیں: عبدالباسط دامدا ابو، عبدالرحمن سیاّف، محمدعظیم محتشم، عزیزالرحمن رکن الدین ندوی، محمد نجیب شاہ بندری، عبدالماجد رکن الدین، عبدالعظیم دامدا ابو، محمد جعفر حیدر، علی عمران موٹیا، عتیق الرحمن شاہ بندری، عبدالسمیع میڈیکل، محمد صادق مٹّا، مبشرحُسین ہلارے، محی الدین جیلانی شاہ بندری، جاوید حُسین آرمار، ابوالحسن محتشم، بلال احمد قمری، عبدالسلام رکن الدین، سید وسیم برماور اور محمد اشرف صدیقی

مزید تفصیلات آپڈیٹ کی جارہی ہے، انتظارکریں